پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ مداحوں کیلئے شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
حال ہی میں سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ اپنی پسندیدہ تصویر کے حوالے سے مداحوں کو بتادیا۔
سجل نے احد کے ساتھ ریمپ پر واک کرتے ماضی کی ایک تصویر کو اپنی پسندیدہ تصویر قرار دیا۔
سجل اپنی نجی زندگی کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں ، اس سے قبل سجل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ان کہی‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک کِلپ شیئر کیا تھا جس میں انگریزی کو کامپلیکس جبکہ اردو کو ہماری پہچان قرار دیا تھا۔