سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل، جائیداد منجمد
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل، جائیداد منجمد


کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کے سربراہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی، سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہو گا۔

مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

سعد رضوی کو کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔

نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید