• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 5 کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار 56 سالہ محمد تقی کو نہ رکنے پر گولی مار کر زخمی کردیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا ساخشانہ معلوم ہوتا ہے ، بلدیہ اسپارکو روڈ نذد بدر مسجد کے قریب ذاتی لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے 26 سالہ حاجن سولنگی اور 8 سالہ محمد عمر زخمی ہوگئے ، فائرنگ میں ملوث شخص موقع سے فرار ہوگیا، سول لائن کے علاقے کچی آبادی ہجرت کالونی گلی نمبر 36 میں جھگڑے کے دوران 45 سالہ جانداد زخمی ہوگیا ۔

تازہ ترین