وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت ایم او یوپر دستخط ہوئے جبکہ قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پی ایم ایس اے کے ڈائریکٹرجنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب خٹک (ہلال امتیاز ملٹری) نے دستخط کئے،اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ر وبینہ مشتاق نے کہا کہ یہ ایم او یو جامعہ اردو کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے میری ٹائم افیئرز اور سمندری علوم کے حوالے سے تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا،تقریب میں انچارج شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر ممنون احمد خان، ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر رضوانہ جبین، ڈاکٹر عارف خان دیگر شریک تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید