• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس انوسٹمنٹ کیخلاف چینل پر جھوٹے بے بنیاد الزامات، اینکر پرسن اشتہاری قرار، شناختی کارڈ بلاک

جے ایس انوسٹمنٹ کیخلاف چینل پر جھوٹے بے بنیاد الزامات


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جے ایس انوسٹمنٹ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے متعلق کیس میں اینکر پرسن اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا جائے، ساتھ ہی عدالت نے کیس داخل دفتر کرتے ہوئے اینکر پرسن کی گرفتاری تک سماعت موخر کردی ہے، مسلسل غیر حاضر رہنے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا، جے ایس انوسٹمنٹس کے مطابق اسد کھرل نے 2016ء میں ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا، جس میں انہوں نے من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جے ایس انوسٹمنٹس کے مطابق الزامات کا مقصد جے ایس انوسٹمنٹس کی عزت، شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا لہذا اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی زیر دفعہ ۴۹۹، ۵۰۰ اور ۵۰۱ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، اس سے قبل سیشن عدالت نے پرائیوٹ کمپلینٹ کو پرکھنے کے بعد اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اس نے ۵۰ ہزار کے عوض ضمانت بھی حاصل کی تاہم ضمانت کے بعد کبھی عدالت آتا اور کبھی غیر حاضر رہا جس پر عدالت نے اس کے خلاف15فروری 2020ء سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا اور اب عدالت نے اسے باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین