• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں چاہتے کورونا پھیلے لیکن کاروبار چلنےکی حکمت عملی ہونی چاہئے، تاجر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ہمارا یہ کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی بنیاد انصاف پر تھی اور ایمانداری سے انصاف ہوگا اس پر ہم اکٹھے ہوئے آج بھی ہمارا یہی کہنا ہے کہ ایف آئی آر کرائیں کیس کریں جہانگیر ترین اپنا دفاع کریں گے بات صرف اتنی ہے کہ غلط ایف آئی آر نہ ہوں،چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ کورونا پھیلے لیکن کوئی حکمت عملی ایسی بنانی چاہیے جس سے کاروبار چلتے رہیں کورونا کی جتنی بھی احتیاطی تدابیر سامنے آئی ہیں ہم اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان نے کہا کہ رمضان میں لوگ خون کا عطیہ دینے سے گھبراتے ہیں اس لیے بہت لوگ خون کا عطیہ نہیں دیتے لیکن رمضان میں بھی خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے افطاری کے بعد خون کے عطیات لئے جاتے ہیں۔صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ہمارا یہ کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی بنیاد انصاف پر تھی اور ایمانداری سے انصاف ہوگا اس پر ہم اکٹھے ہوئے آج بھی ہمارا یہی کہنا ہے کہ ایف آئی آر کرائیں کیس کریں جہانگیر ترین اپنا دفاع کریں گے بات صرف اتنی ہے کہ غلط ایف آئی آر نہ ہوں، ہم پارٹی چیئرمین سے صرف یہی گزارش کر رہے ہیں کہ جو آپ کو رپورٹیں اور اپ ڈیٹ دی جارہی ہیں ان میں لوگوں کی کدورت اور ناراضگی شامل ہے ۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جو ہم سے ڈیل کریں وہ غیر جانبدار لوگ ہوں ایسے لوگ نہ ہوں جو عدوات رکھتے ہیں۔ہماری کسی پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے نہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پارٹی چھوڑیں عمران خان نے اس پارٹی کو بنانے میں جو کوششیں کیں اس میں ہماری کاوشیں بھی شامل حال رہی ہیں۔ صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان نے کہا کہ رمضان میں لوگ خون کا عطیہ دینے سے گھبراتے ہیں اس لیے بہت لوگ خون کا عطیہ نہیں دیتے لیکن رمضان میں بھی خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے افطاری کے بعد خون کے عطیات لئے جاتے ہیں ۔جب سے کویڈ آیا ہے عطیات پہلے کی نسبت کم ہو رہے ہیں کیوں کہ لوگوں کے کاروبار میں بھی مسائل ہیں میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ خون کے عطیات کے ساتھ ساتھ زکوٰة خیرات بھی دیں۔جب رمضان آتا ہے تو بہت سارے لوگ اور ایسے ادارے جن کا پورا سال وجود نہیں ہوتا اور وہ لوگوں سے زکوٰة اکٹھی کرتے ہیں میں کہنا چاہوں گا کہ لوگ کسی کو بھی عطیات دیں پہلے چھان بین ضرور کرلیں۔ چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ کورونا پھیلے لیکن کوئی حکمت عملی ایسی بنانی چاہیے جس سے کاروبار چلتے رہیں کورونا کی جتنی بھی احتیاطی تدابیر سامنے آئی ہیں ہم اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ حکومت ایسے موقع کیوں آنے دیتی ہے کہ تاجروں کو اشتعال کی طرف جانا پڑے میں سمجھتا ہوں یہ سب مشاورت کا فقدان ہے بالخصوص حکومت سندھ اور وزارت داخلہ سندھ سے بہت سخت ناراض ہوں کہ من چاہے فیصلے دیتے ہیں پھر اس کی اصلاح کرتے ہیں اور پھر غلطی کرتے ہیں یہ نااہلی کی بدترین مثال ہے جمعہ اتوار کی چھٹی مشاورت کے بعد طے کی گئی پھر جمعہ کے دن نوٹیفکیشن جاری کر رہے ہیں آئندہ چھٹیاں ہفتہ اتوار کی ہوگی تو جمعہ ویسے ہی چھٹی ہوجاتی ہے آدھا دن کیا کاروبار ہوگا۔میزبان عبداللہ سلطان اور ہماامیر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سابق دوست جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جیسے جیسے کیس آگے بڑھ رہا ہے جہانگیر ترین کا لہجہ سخت سے سخت تر ہو رہاہے ۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جو ایف آئی آر درج کی گئیں اُس میں فرضی کہانیاں بنائیں گئی ہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے صاف کہا اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی نے شکایت کی کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری پانچ سے چھ دن دے دیں سب سامنے لے آئیں گے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری یقین دلا رہے ہیں حکومت کو جہانگیر ترین سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکان اسمبلی کی جہانگیر ترین کے گھر بیٹھک بھی ہوئی جس میں تیس سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔ شوکت ترین تین سال میں چوتھے وزیر خزانہ بنے ہیں ، فواد چوہدری کو دوبارہ وزرات اطلاعات مل گئی ہے فردوس عاشق کہتی ہیں فواد چوہدری وزارت اطلاعات میں آنے کے لیے بے تاب تھے۔

تازہ ترین