• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی موجودہ تباہی کی وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے، شاہد خاقان

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینئرنائب صدر شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ تباہی کی وجہ 2018کے الیکشن کی چوری ہے،پی ڈی ایم ایک تحریک اور بیانیہ ہے،پیپلزپارٹی کو کرسی کی سیاست زیادہ پسند ،موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، 70سال کے دوران ملکی قرضہ 24ہزار ارب رہا جبکہ آج 40ہزار ارب سے تجاوز کر چکا ہے،پیپلزپارٹی کو کرسی کی سیاست زیادہ پسند آگئی پی ڈی ایم ایک تحریک اور بیانیہ ہے، ملک آج اگر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے تو اسکی وجہ2018کے الیکشن کی چوری ہے، پاکستان بننے سے لیکر 2018تک جتنا قرض لیا گیااس کا نصف موجودہ حکومت لے چکی ہے ،2018میں مہنگائی کی شرح 4فیصداورترقی کی شرح 8فیصد تھی جبکہ اب حالات دنیا کے سامنے ہیں ،موجودہ حکومت ڈلیور نہ کر سکی، اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی والے بھی انکی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے خود منحرف ہوئی ہے ،جو اتحاد سے نکلے گا اسکا اپنا نقصان ہوگا ،مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ بندی نہیں، کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کہوٹہ موٹر وے ہم نے شروع کی تھی اگر موجودہ حکومت اسکو ختم نہ کرتی تو تمام مسئلہ حل ہو جاتا،انہوں نے سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ اشتیاق مرحوم کی ہمشیرہ، راجہ محسن، احسن جمیل کی والدہ،خطہ پوٹھوہار کے مشہور شاعر حاجی غلام رسول عباسی، غلام ہزدانی عباسی کی ہمشیرہ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ کی چچی ،راجہ وقار محبوب،راجہ ارباب محبوب کی والدہ، صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کرتعزیت کی ۔

تازہ ترین