• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

وہاں پر ہونے والی مصروفیات کے دوران اُنکی اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس قیاس کا پس منظر دو محرکات ہیں پہلا تو یہ کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات استوار کرنے میں انکی مدد کر رہا ہے اور اس تصدیق کا معتبر حوالہ امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیب ہیں ۔

دوسرا یہ کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود کا متحدہ عرب امارات کا یہ دورہ تین روزہ ہے جبکہ خیرسگالی کے رابطوں جو باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پر مبنی جو ملاقات ہوتی ہے۔

وہ ایک روزہ مصروفیات کی ہوتی ہے اسلئے تین روزہ دورہ بھی اس قیاس آرائی کا سبب بنا تاہم اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کی متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

تازہ ترین