• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، ماہ رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے نواحی علاقوں میں ماہ رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا جسکے باعث طلبہ کو آن لائن کلاسز میں مشکلات سمیت رمضان میں علاقہ مکینوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا نواحی علاقوں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کو فوری بند کیا جائے بصورت دیگر رمضان میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے پشاور کے علاقہ بڈ بیر ،حسن خیل ،ادیزائی ،ارمڑ ،پالوسئی اور دیگر نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے مذکورہ علاقوں میں جہاں سالہا سال لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے وہیں رمضان کے مہینہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گزشتہ سال سے طلبہ آن لائن نظام تعلیم سے محروم ہیں جس کی وجہ سے طلبہ میں احساس محرومی پائی جانے لگی اور انکا قیمتی سال بھی ضائع ہونے لگا تاہم امسال بھی تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ گھروں سے آن الائن تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث امسال بھی زیادہ تر طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہونے لگے جبکہ رمضان کے مہینہ میں بھی متعلقہ حکام عوام کو ریلیف دینے میں نا کام رہے نواحی علاقوں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین