• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فائونڈیشن کا دورہ کیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سوشل آرگنائزیشن روٹری انٹرنیشنل کوئٹہ کے ممبران نے گذشتہ روز ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ وفد کو ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی فاونڈیشن کے بورڈ ممبران کمال حسن صدیقی اور عبد العلی کاکڑ نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور انہیں بریفنگ دی وفد کے ارکان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاونڈیشن کے بورڈ ممبران اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے روٹری انٹرنیشنل وفد کے دورے کو سراہتے ہوئے ہسپتال کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین