• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں، پاک بھارت تعلقات نہیں، شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ یو اے ای کے دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں نہ کہ پاک بھارت تعلقات ہیں، بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں ہے۔

خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد باہمی تعلقات بہتر کرنا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کل اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰه سے ملاقات ہوگی۔

پاکستانی سیاسی منظر نامے پر نظر ڈالتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے، چاہتے ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے۔

تازہ ترین