• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک حکومت کی جانب سے عمران عباس کا بطور خیر سگالی سفیر تقرر، افریقی ملکوں کا دورہ کرینگے

ترکی کی حکومت نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سے خیرسگالی سفیر منتخب کیا ہے تاکہ وہ مشہور و معروف ترک اداکاروں کے ساتھ افریقی ممالک کا دورہ کریں اور وہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرسکیں۔

’نور بانو‘ کے اداکار نے اس کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پر کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ترکی کی حکومت نے انھیں اس مقصد کے لیے چنا ہے۔

انھوں نے مزید تحریر کیا کہ وہاں کی وزارت مذہبی امور نے انھیں تنزانیہ سمیت دیگر افریقی ملکوں کے اس ہفتے ہونے والے دورے کے لیے بطور خیرسگالی سفیر پاکستان سے چنا ہے، تاکہ وہاں ترک فنکاروں کے ساتھ جاکر وہاں کے عوام کو پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔


انھوں نے کیپشن تحریر کیا کہ’الحمد اللّٰہ، پاکستان ترکی، خیرسگالی سفیر۔‘

یاد رہے کہ یہ اعلان عمران عباس کے دورہ ترکی کے بعد کیا گیا، جہاں عمران عباس نے ترک فنکاروں سے ملاقات کی تھی۔

اس تقرری پر عمران عباس کے فینز اور دوستوں نے بھی انھیں مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین