• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی کیمپ شروع، پلیئرز کو آج ویکسین لگائی جائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپکا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے، رمضان المبارک کی وجہ سے کیمپ میں کھلاڑی پہلے سیشن میں عصر اور مغرب کے دوران ایک گھنٹے اور رات کو گیارہ بجے سے تین بجے صبح تک پریکٹس کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کےباہر جانے، لوگوں سے ملاقات کرنے، باہر سے کھانا کھانے پر پابندی ہوگی، امکان ہے کہ میڈیا کو بھی میدان میں جاکرکوریج کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تازہ ترین