پیرس (جنگ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے اپنے گھٹنے کی سرجری کے سبب گذشتہ برس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ میگا ایونٹ 30 مئی سے پیرس میں کھیلا جائے گا۔ کیریئر میں 20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر صرف ایک بار 2009 میں فرنچ اوپن حاصل کرپائے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر 40 برس کے ہوچکے ہونگے۔