• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں گودام پر چھاپہ، ساڑھے 3 کروڑ روپے کی چینی برآمد

ملتان (این این آئی)ملتان میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، گودام کو سیل کر دیا گیا۔ملتان میں سپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سورج کنڈ روڈ پر واقع ایک چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر چینی کی ذخیرہ کی گئی 7 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لیں۔چینی کی ذخیرہ کی گئی بوریوں کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس ونگ نے چینی کو قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا۔

تازہ ترین