رمضان امت محمدیہ کیلئے تحفہ ہے،جماعت اہلحدیث پاکستان
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان امت محمدیہ کیلئے تحفہ ہے،جماعت اہلحدیث پاکستان

لاہور(اپنےنامہ نگار سے)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی ،ناظم اعلیٰ پروفیسر عبدالمجید ، حافظ عبدالوہاب روپڑی حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی مولانا شکیل ناصر،مولانا بشیر اور شاہد جانباز سمیت دیگر نے افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت محمدیہ کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے،اس کی رحمتوں اور برکات سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ،تحفظ ناموس رسالت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا،اسلام تمام آسمانی مذاہب ، انبیا اور آسمانی کتب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔
لاہور سے مزید