• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کاایل آئی وی ویکسی نیشن سنٹرکادورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے چھٹی کے روز پی کے ایل آئی ویکسینیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کاونٹرز پر موجود شہریوں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے عملہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان کی محنت وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے محکمہ کی انتظامی اور تکنیکی ٹیم کے ساتھ ملکر ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے عملہ کو ہدایات دیں،پی کے ایل آئی ویکسینیشن سنٹر سے بیدیاں روڈ۔ کینٹ ، ائیر پورٹ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لئے سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ویکسینیشن اور حفاظتی تدابیر کی مدد سے ہی کرونا وبا پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔50سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر ایس ایم ایس کرکے بروقت رجسٹرڈ کروائیں۔60 سے 65 سال کے افراد 1166پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کروائیں، پن کوڈ موصول ہونے پر متعلقہ سینٹر سے ویکسین لگوائیں 65 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر رجسٹریشن کے قریبی سنٹر جاکر آن سپاٹ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔80 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھر میں ویکسینیشن فراہم کرنے کیلئے ایمبولینس کا خصوصی انتطام کیا گیا ہے۔
تازہ ترین