• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،ویکسینیشن کا آغاز،عوام سہولت سے فائدہ اٹھائیں ،ایم ایس سول ہسپتال

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کی طرف سے 60 سال اور اس زائد العمر افراد کی کمیونٹی میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ۔یہ بات اتوار کو شروع کی جانے والی ڈورٹو ڈور ویکسینیشن مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے موبائل یونٹس مستعدی سے گھروں میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ڈور ٹوڈور ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائے اور اپنے بزرگوں کی ویکسینیشن کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے تاکہ عوام کو کورونا کی وباء سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ نے انکی نگرانی میں 60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین cansino کمیونٹی میں ڈور ٹو ڈور شروع کر دی ہے۔  
تازہ ترین