• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری کا الزام: میپکو ٹیم نے ٹرانسفارمر اور تاریں اُتار لیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو چشتیاں ڈویژن طارق عزیز میمن کی سربراہی میں میپکو سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن چشتیاں کی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ بستی فرید کوٹ کھرلاں والی میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والا 25کے وی اےکا ٹرانسفارمراور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں ۔ ایکسین چشتیاں ڈویژن نے کہا کہ کھرلاں والی سے اتارے گئے ٹرانسفارمر سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ چند روز قبل بجلی چوروں نے مسلح ہوکر آپریشن کرنے والی میپکو ٹیم کو یرغمال بنایا اور تشدد کیا جس سے میٹرریڈر محمد یونس بھی بے ہوش ہوگیاتھا ۔ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ فرید چشتیاں میں مقدمہ پہلے ہی درج ہے جس میں ملوث تشدد اور مارپیٹ کرنے والے بجلی چور تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ۔ایکسین چشتیاں طارق عزیز میمن نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔
تازہ ترین