پشاور(وقائع نگار)صوبائی اسمبلی کے باہر شمالی وزیرستان کے محسود قبیلے کے عمائدین کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسمارمکانات اور مارکیٹوں کے معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرنا جاری ہے جسکی قیادت شیرپاؤ ایڈکیٹ اور دیگر عمائدین کر رہے ہیں دھرنا شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن راہ نجات میں انہوں نے قربانیاں دی اور اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی تاہم واپسی پر انہیں مسمار شدہ مکانات اور بازاروں کا معاوضہ نہیں دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ حکومت نے وعدے بھی کئے تھے لیکن کوئی وعدہ ایفاء نہ ہوسکا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شمالی وزیرستان کے محسود قبائل کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور انہیں اپنا حق دیا جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا شروع کرینگے۔