• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا صرف نکاح ہوا، رخصتی اگلے سال ہوگی: شہزین راحت

حال ہی میں خاموشی سے نکاح کرنے والی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شہزین راحت نے مداحوں کی کشمکش دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اُن کا صرف نکاح ہوا ہے جبکہ رخصتی اگلے سال ہوگی۔

شہزین راحت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تقریب کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں شہزین راحت سفید اور جامنی رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

شہزین راحت نے اپنے نکاح کی تقریب کی یہ دلکش تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت سارے اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ نکاح کے ساتھ میری رخصتی بھی ہوگئی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ابھی میرا صرف نکاح ہوا ہے جبکہ انشاءاللّہ! رخصتی کی تقریب کا انعقاد اگلے سال کیا جائے گا۔‘

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر ملنے والے محبت بھرے پیغامات اور نیک تمناؤں کے لیے تمام مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس کے ساتھ ہی شہزین راحت نے اپیل کی کہ اُنہیں اور اُن کے شوہر کو لازمی دُعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

واضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین