منال خان نے نائلہ جعفری کی آواز سے آواز ملالی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے نائلہ جعفری کی آواز سے آواز ملالی

اداکارہ و ماڈل منال خان بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر فنکاروں کو معاوضہ دینے سے متعلق آواز اٹھانے والی نائلہ جعفری کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔ 

منال خان نے نائلہ جعفری کی مہم کی بھرپور انداز میں حمایت کی ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے سادہ لیکن پُرزور انداز میں ایک پیغام کے ذریعے نائلہ کی آواز سے آواز ملائی۔ 

انھوں نے ایک فوٹو صرف #GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ 

خیال رہے کہ ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب نامور اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے یہ اپیل کی تھی کہ انھیں ان کے ڈراما میں سے معاوضہ بطور حق ادا کیا جائے تاکہ وہ خود کو لاحق کینسر کے مرض کا علاج کرواسکیں۔ 

ان کی ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید