• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا اور یوئیفا کی سپر لیگ کیلئے کوشاں کلبز، پلیئرز کو پابندی کی وارننگ

لندن (جنگ نیوز) یورپی فٹبال کا بحران مزید گہراہوگیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں سپر لیگ متعارف کرانے والے کلبز کو بارسلونا، مانچسٹریونائیٹڈ اور لیور پول کی حمایت سے مزید تقویت ملی ہے۔ متوازی لیگ میں اب تک آرسنل، اے سی میلان، اٹلیٹکو میڈرڈ، چیلسی، بارسلونا، انٹر میلان، یووینٹس، لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور ٹوٹنہم ہاٹسپر شامل ہوچکے ہیں۔ یورپین سپر لیگ کروانے کا مقصد فٹبال سے حاصل ہونے والی خطیر رقم پر فیفا اور یوئیفا کا کنٹرول ختم کرنا بتایا جاتا ہے۔ تاہم یوئیفا اور فیفا نے مذکورہ فٹبال کلبز اور پلیئرز کو وارننگ دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ متوازی لیگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح انگلش، اطالوی اور اسپینش فٹبال حکام نے کہا کہ ایسی کوشش کرنے والے کلبز پر پابندی لگادی جائے گی۔برطانوی اور فرنچ حکومتوں کی جانب سے بھی اس عمل کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سپر لیگ کو کوششوں کا آغاز ایسے وقت میں کیا جاریا ہے کہ جب یوئیفا اپنے 36 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز لیگ میں توسیع کے منصوبے کو حتمی شکل دینے والی ہے۔

تازہ ترین