گجرات (نمائندہ جنگ)3وارداتوں میں 2 موٹر سائیکل اور ٹرانسفارمر چرا لیا گیا، محلہ ڈپٹی یار محمد سے چور واپڈا کا ٹرانسفارمر، محلہ علی پورہ سے چور محمد مشتاق کے گھر کے باہر سے اس کی موٹر سائیکل جبکہ محلہ دین آباد سے چور اصغر علی گوندل کی موٹر سائیکل چوری لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔