• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیرترین گروپ کا کل ہونے والا افطار ڈنر ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو(کل) ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطح کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو گا۔جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں‘وزراء نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔

تازہ ترین