لاہور ( نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نےآمدن سے زائد اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پر بنچ کے دوججوں میں اختلاف پر تین رکنی فل بنچ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ کل 21اپریل کو سماعت کرے گا، فل بنچ کے باقی ارکان میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں، قبل ازیں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کی تھی،دونوں ججوں کے اختلافات کے باعث معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کوبھجوایاگیا تھا۔