• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے 21 لاکھ طلبہ کی نمائندگی پاکستانی طالبہ کرے گی

دبئی میں مقیم پاکستانی طالبہ کو امریکا کے 21 لاکھ طلبہ کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 21 لاکھ طلبہ کی نمائندگی کرنے والے 116 کمیونٹی کالجوں کے لیے پاکستان کی 17 سالہ فضا سید کو طلبہ کے لیے فنانس کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔


فضا سید کیلیفورنیا کے کپپرٹینو میں ڈی انزہ کالج کی طالبہ ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دبئی سے ہی آن لائن تعلیم حاصل کررہی ہیں۔


پاکستانی نژاد فضا سید نے یہ اعزاز ایک آن لائن سروے میں ووٹوں کی برتری حاصل کر کے اپنے نام کیا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

 آن لائن سروے میں 76 نمائندوں میں سے 43 نے فضا کے حق میں ووٹ دیا۔

تازہ ترین