• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی سرجن

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر عظمان طارق نے سرجری کے عالمی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

ڈاکٹر عظمان طارق نے انگلینڈ کے رائل کالج آف سرجنز کے ’ایم آر سی ایس‘ کے امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ڈاکٹر عظمان طارق یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔


رائل کالج آف سرجنز انگلینڈ اینڈ ائرلینڈ کے 4 میڈیکل کالجز ہیں، جس کے تحت ’ایم آر سی ایس‘ کا امتحان لیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے ڈاکٹر اور سرجنز اس میں حصے لے سکتے ہیں، انگلینڈ میں سرجری کی پریکٹس کے لیے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔

ممبر شپ آف دی رائل کالج آف سرجن ’ایم آر سی ایس‘ کے امتحان میں خلیجی ممالک، یورپی ممالک، بنگلہ دیش اور  بھارت سے 8 ہزار سے زائد سرجنز حصہ لیتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عظمان طارق کا عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا ملک اور قوم کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹر عظمان طارق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے سرجری ڈیپارٹمنٹ میں ایف آر سی پی ٹریننگ کر رہے ہیں،

تازہ ترین