• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک

افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ 

دارالحکومت انجامینا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چاڈ کی فوج کا کہنا ہے کہ صدر ادریس ڈیبی ساحلی کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

فوج کے مطابق 68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

جس کے بعد صدر ڈیبی کے بیٹےجنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیا گیا۔ صدر کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمان تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ 


خبر ایجنسی کے مطابق ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار میں آئے تھے اور وہ  گذشتہ روز چھٹی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین