نگومبو(اے ایف پی)افریقی ملک چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 4فوجی اور ایک صحافی مارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چاڈکے مشرقی شہر دیمویا سوئیا پیب سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ لیک چاڈ صوبےکے شہر نگومبو جارہاتھا، بوکوحرام کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچااورچاڈ کے4فوجی اور ایک مقامی صحافی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔