• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے کا امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابل خان نے والد عرفان خان اور امیتابھ بچن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ 

انھوں نے لکھا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے اور پھر میں کرب سے گزرتا ہوں، اور پھر مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے بابا کے پرستار بہت اچھے اور مہربان ہیں، اس لیے اس نفرت کو نظرانداز کرو۔ 

بابل نے لکھا کہ ایک دن جب میں اس قابل ہوجاؤں گا تو میں اپنے بابا کے پرستاروں کا بھی سر فخر سے بلند کردوں گا۔ 

ساتھ میں انھوں نے امیتابھ بچن کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور ایک دن میں آپ کے ساتھ کام کروں گا سر۔‘

خیال رہے کہ والد عرفان کی طرح بابل نے بھی بالی ووڈ کا رخ کرلیا ہے، اور وہ فلم ’قلا‘ سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین