سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ابصار عالم سے ملاقات ہوئی ہے ان کی طبیعت بہتر ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ خطرے کی بات نہیں۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔