• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابصار عالم کو بربریت اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ابصار عالم کو بربریت اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ 

لیگی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔

مریم نواز نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین