• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ریڈ لسٹ میں شامل،ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کی ریڈ لسٹ میں شمولیت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، بھارت کی ریڈ لسٹ میں شمولیت کے باعث رواں سال جون میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ اگست میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں،آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر حکومت برطانیہ سے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق انگلینڈ میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین