اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کے دورہ کے موقع پر تہران پہنچ گئے،پاکستانی سفارتخانے اور ایرانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا،ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارتخانے کے افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے’’پاکستان ہاؤس‘‘ میں ایران میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے کےاپنے ایرانی ہم منصب وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کرینگے۔