• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ریسٹورنٹ میں ویٹر انسان نہیں بلکہ روبوٹس

کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو ریسٹورنٹ میں کم سے کم کرنے کے لیے سعودی عرب کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹس ویٹر کا کام کرنے لگے۔ 

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ریسٹورنٹ سعودی عرب کے شہر جازان میں ہے، اور اس میں اس وقت 6 روبوٹس یہ کام سرانجام دے رہے ہیں۔ 

ریسٹورنٹ میں روبوٹس کی انسٹالیشن اور اس کا نظام ریحام عمر نامی ایک سعودی خاتون انجینیئر نے تیار کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام سینسرز کی مدد کے تحت چل رہا ہے، جبکہ یہ روبوٹس بھی سنسنر کی مدد سے ہی اپنے راستے میں آنے والی کسی بھی چیز کو بھانپ لیتے ہیں اور رک جاتے ہیں، جس کے باعث ٹکرانے یا کھانا گرنے کا چانس بھی کم ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہگ بھی اس نظام کی وجہ سے کافی متاثر ہورہے ہیں اور اسے خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین