کراچی کے ضلع وسطی کے 3 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم اباد کے علاقوں میں لگایا گیا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق تینوں ٹاؤنز کے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے 13مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
نوٹیفکشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقے میں کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھر میں قرنطینہ رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔