گورنر، وزیراعلیٰ کا صوبے کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کا فیصلہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر، وزیراعلیٰ کا صوبے کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی کے لیے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان  گورنر ہاؤس میں ہو نے والی ملاقات میں امن و امان، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق  صوبے کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

 گورنر ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 ملاقات میں کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اعلامیے کے مطابق  پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کے لیے خصوصی تربیت کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید