شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب کی طرف سے گاؤں نواں کوٹ کو ہر سال سیلاب کی زد میں آنے سے بچانے کیلئے بنایا گیا منصوبہ بعض افسروں کی نا اہلی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جبکہ دوبارہ بارشوں کا سیزن سر پر آن پہنچا ہے حکومت پنجاب نے دریائے راوی میں آنے والی طغیانی سے نوا ں کوٹ کو بچانے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کے منصوبہ کی منظوری دی تھی مگر ابھی تک اس منصوبہ کیلئے مطلوبہ اراضی کی ایکوزیشن کا کام شروع نہیں ہوسکا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بارے میں محکمہ آبپاشی کے بعض افسران روائتی سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں ادھر محکمہ اپر چناب کینال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس منصوبہ کیلئے زمینوں کی ایکوزیشن میں علاقہ کے بعض لوگ رکاوٹ ڈال رہے تھے جن کے بارے میں ضلع حکومت کو آگاہ کردیا گیاہے اب مطلوبہ اراضی ایکوائر ہوتے ہی اس منصوبہ پر عملدر آمد شروع ہو جائے گا۔