• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر بلال مجھے پاکستان میں کام کرتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، میرا سیٹھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا سیٹھی نےووگ میگزین کیلئے لکھی گئی تحریرمیں کراچی سے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔میرا نے انسٹاگرام پر فالوورز کو بتایا کہ میں نے بہت طویل عرصے کے بعد ذاتی تحریر لکھی ہے ، انگریزی زبان میں یہ بڑبڑاہٹ میری اندرونی زندگی کی افراتفری کو میرے دل سے زیادہ میری عقل سے بیان کرتی ہے۔میرا کی تحریر” آپینڈیمک، آمیرج اینڈ آ لائف آن ٹوکانٹیننٹس( ایک وبا، شادی اور 2 براعظموں میں زندگی )” 15 اپریل کو شائع ہوا جس میں انہوں نے شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا وقت کس طرح سے براعظم ایشیا اور امریکا کے درمیان منقسم ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر بلال سان فرانسسکو میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے میں پاکستان کو ہی اپنا گھرسمجھتی تھی کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں بڑی ہوئی ، جہاں میں کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد واپس جاؤں گی۔ میرا اور ان کے اس وقت کے بوائے فرینڈ کاتعلق ختم ہونے کی وجہ بھی یہی تھی کہ وہ کراچی اور آکلینڈ کے درمیان کوئی درمیانی راستہ نہ ڈھونڈ سکے جہاں وہ مقیم تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیسے ایک آنٹی کو ان کے کراچی اورسان فرانسسکو کے مابین وقت تقسیم کرنے کے منصوبوں سے متعلق ہوا اورانہوں نے میرا کو ” فرسکو” میں تھیٹر کی کلاسزلینے کامشورہ دیا۔ اورجب میرا نے انہیں بتایا کہ ان کا پاکستان میں اداکاری کا کیریئر ہے تو آنٹی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” یہ میں کیا سن رہی ہوں ؟ ”، تم سان فرانسسکو جاکر اس کے ساتھ نارمل انسانوں کی طرح کیوں نہیں رہ سکتیں ۔میرا نے اپنے شوہر بلال صدیقی کے ساتھ بھی محبت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں پاکستان میں کام کرتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اورجب وہ بےآرام ہوں تو بلال کوپریشانی ہوتی ہے۔اداکارہ کے مطابق اس ماہ جب میری پہلی کتاب سامنے آئے گی تو میں انٹرنیٹ کا دورہ کروں گی۔ میرا کی تحریرکردہ کتاب ”آریو انجوائنگ؟ ”مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے جو ایک عام معاشرے میں ذاتی آزادی کے موضوعات سے متعلق ہے۔جنوری میں اسے ووگ میگزین کی جانب سے 2021 میں پڑھنے کیلئے بہترین کتاب قراردیا گیاتھا۔

تازہ ترین