• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے احکاما ت شیخوپورہ شکایات سیل نے 2 ماہ تک غائب رکھے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے جاری ہونے والے احکاما ت کو محکمہ صحت شیخوپورہ کے شکایات سیل کے عملے نے دو ماہ تک غائب کئے رکھا اس دوران وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے ان احکامات پر عملدر آمد کیلئے یاد دھانی کے لیٹرز بھی جاری ہوتے رہے، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید محمد حسین نقوی نے اس صورتحال کی ابتدائی انکوائری کرنے کے بعد ڈی او ہیلتھ آفس کے سینئر کلرک محمداشرف کو براہ راست پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور اس صورتحال سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔
تازہ ترین