• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نعیم محموداور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین