شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سپیئر پارٹس کی دکان میں پراسرارطور پر آگ لگ گئی ۔فیصل آباد روڈ پر اڈہ مانانوالہ کے نزدیک سپیئر پارٹس کی دکان کو پراسرارطور پر آگ لگ جانے کے باعث اس کا مالک وقاص احمد جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور دکان میں پڑا ہوا ہزاروں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔