• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمیندار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ،جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما ء اسلام (س) کے صوبائی قائمقا م امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میزئی مولانا محمد شفیق دولتزئی مولانا رحمت اللہ کاکڑ حافظ شاہ محمد شاد مولانا سید محمد طاہر شاہ مولانا شربت خان کاکڑمولوی محمد دین کبزئی ،حافظ رحمت اللہ دمڑ مولانا وزیر محمد زیارتوال مولوی جاندین حقانی ملک روزی خان ترین ودیگر نےبیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے زمیندار بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، زمیندار اس وقت نان شبینہ کو متحاج ہوگئے، حکومت فوری انہیں بجلی مہیا کرے اگر ناممکن ہے تو کم سے کم زمینداروں کو سولر ٹیوب ویلز مہیا کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک قوم پرست جماعت کے ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں اسلامی تحریک طالبان کو دہشت گرد کہا جو ناانصافی ہے اس وقت طالبان پر الزام تراشی کرنا زبان درازی کے سوا کچھ نہیں اس وقت امریکہ بشمول تمام نیٹو افواج بھاگنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مہنگائی کے طوفان میں غوطے کھارہاہے، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خواب خرگوش میں ہیں ۔ منافع خوروں کو گرفتار اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔
تازہ ترین