• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے شمس آباد رمضان بازار کا دورہ کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کے ہمراہ شمس آباد رمضان بازار کا دورہ کیاسی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے رمضان بازار کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیاسی پی او ملتان نے اس موقع پر کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، رمضان بازاروں شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازار آنے اور جانے والے تمام راستوں پر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گاڑیوں کی پارکنگ کے موثر انتظامات کیے جائیں ، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے رمضان بازار میں ریٹ لسٹ اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین