• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ٹیکنیشن کی تنخواہوں کیلئے بجٹ جاری ،ڈیلی ویجزپربھرتی کی اجازت

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں جونیئر ٹیکنیشن کی نئی تخلیق کردہ 2 ہزار آسامیوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے31 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار روپے کا بجٹ ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے اکاونٹ میں منتقل کردیا ہے جبکہ جونیئر ٹیکنیشن(گریڈ 9)کی کمی کے سبب 89 یوم کے لئے ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتی کی اجازت بھی دیدی ہے۔ ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے جاری تحریری احکامات میں کہا ہے کہ 89 یوم کے لئے جونیئر ٹیکنیشن یومیہ اجرت(ڈیلی ویجز)پر بھرتی کرسکتے ہیں جنہیں تنخواہیں منتقل کئے گئے بجٹ سے ادا کی جائیں گی۔
تازہ ترین