• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ صدر جلالپورکی حدود میں گھر سے تین بچے پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جلالپور کے علاقے گھر میں پراسرار طور پر تین بچے لاپتہ ہو گئے، تفصیل کےمطابق کوٹلی عادل کی رہائشی شمیم مائی نےپولیس کو15پر اطلاع دی کہ مزدوری کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوتھی شام کو جب واپس گھرآئی تو میرے بچےنوسالہ کاشف،چارسالہ واصف اور پانچ سالہ عباس گھر پر نہیں تھے، بہت تلاش کیامگر کچھ معلوم نہ ہوسکا ،خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر بچوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین