• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ٹریڈ کے لئے روڈ میپ بنایا جائے گا،سرتاج احمد خان

پشاور (لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان اور حسن داؤدبٹ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں نئی انڈسٹری پالیسی سے بزنس کمیونٹی کے لئے آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیاجائے گا،سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لئے ون ونڈو آپریشن، بزنس کونسل بنانے، پاک افغان ٹریڈ کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ،اس سلسلے میں روڈ میپ بنایا جائے گا اور ایف پی سی سی آئی اور کے پی بی اوآئی ٹی اس سلسلے جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ڈائریکٹر مظہر مفتی، ریجنل سیکرٹری میاںمحمد وصال، پشاور چیمبر صدر محمد عدنان جلیل،نوشہرہ چیمبرصدر زرعالم خان، کے پی اوآئی ٹی کے صادق حسین،فخرعالم،عبدالرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ، ایف پی سی سی آئی اور تمام چیمبرز کوآپس میں ڈیجیٹلائز کرکے آفس میں منسلک کیا جائے گا،سرمایہ کاری لانے کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا مرکزی کردار ادا کرے گی، ایف پی سی سی آئی اور کے پی بی اوآئی ٹی جائنٹ ونچرکے لئے کراس باڈر ٹریڈ بڑھانے کے لئے باڈرسٹیشن میں سہولیات، ہائیڈل، زراعت،ہیلتھ ٹورازم، مائن اینڈ منرل سیکٹرکی ترویج اورجدید مشینری کا استعمال یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھایا جائے گا۔ کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے کے پی بی اوآئی ٹی کے ساتھ مل کرسہولیات فراہم کرکے صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ارندو اور شاہ سلیم باڈرسٹیشن سمیت غلام خان، خرلاچی، انگوراڈہ اورطورخم پر جدید سہولیات اور ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لئے الگ الگ گیٹ نصب کرنے کا پلان جلدمکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین