پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود نادیہ خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔
انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد نادیہ بھی پاکستان کی اُن مقبول ترین میزبان اور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔
نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک تین سو 97 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، اُن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات اور فیملی کے ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
میزبان کو تو ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔