• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادیٔ سوات میں نادیہ خان کا شوہر سے مقابلہ

گزشتہ ماہ ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان اس وقت دورۂ سوات پر ہیں جہاں وہ شوہر کے مدّ مقابل آگئیں۔

شادی کے بعد ہنی مون کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا رُخ کرنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں نادیہ خان گاڑی میں بیٹھی ہیں اور اُسی دوران اُن کے شوہر اپنی اہلیہ کے لیے سوات کے میٹھے مالٹے لیکر آتے ہیں۔

نادیہ خان نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا کہ دورانِ سفر اُن کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر اُن کے شوہر نے گاڑی روکی اور اُن کے لیے کھانے کے لیے میٹھے مالٹے لیکر آئے۔

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ یہ مالٹے بہت میٹھے ہیں اور سوات کی خاصیت بھی ہیں۔

دوسری جانب جب نادیہ خان مالٹے کھا رہی ہوتی ہیں تو اُن کے شوہر اُنہیں درست طریقے سے مالٹا کھاکر دِکھاتے ہیں اور پھر اہلیہ کو بھی اُسی طرح مالٹا کھانے کا چیلنج دیتے ہیں۔

نادیہ خان نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا اور فیصل کا مالٹے کھانے کا مقابلہ چل رہا تھا۔‘

اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان گزشتہ ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین